ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میونسپالٹی عمارت پرپتھراؤ کا معاملہ؛ بلدیہ ملازمین کا کام پر واپس لوٹنے سے انکار :آئی جی پی ہیمنت نمبالکر کا بھٹکل دورہ

بھٹکل میونسپالٹی عمارت پرپتھراؤ کا معاملہ؛ بلدیہ ملازمین کا کام پر واپس لوٹنے سے انکار :آئی جی پی ہیمنت نمبالکر کا بھٹکل دورہ

Fri, 15 Sep 2017 20:02:58    S.O. News Service

بھٹکل:15/ستمبر (ایس اؤنیوز)جمعرات کو بلدیہ دفتر پر سینکڑوں پولس کی موجودگی میں 4گھنٹوں تک مسلسل پتھراو پھر میونسپل چیف آفیسر پر حملے کو دیکھتے ہوئے بلدیہ ملازمین نے آج جمعہ کو میونسپل دفتر ہی پہنچنے سے ہی خوف محسوس کرنے لگے ۔بعد میں فون کرکے  جب ملازمین کو کام پر بلایا گیا تو انہوں نے   کہا کہ سینکڑوں پولس کی موجودگی میں جب کچھ لوگ عمارت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور چیف آفسر پر بھی حملہ کرسکتے ہیں تو  پولس ہماری حفاظت کیسے کرسکتی ہے۔ جمعہ کے روز  بلدیہ  آفیسر وینکٹیش ناؤڈا اور انجنئیر مڈیوال کے علاوہ کوئی افسر یا عملہ بلدیہ دفتر پہنچنے کی ہمت نہیں کرپایا۔ صاف صفائی کے لئے بھی بلدیہ ملازمین پیچھے ہٹے تو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے انہیں حوصلہ دے کر کام پر لوٹانے میں کامیاب ہوئے ۔ اس دوران مغربی زون کے آئی جی پی ہیمنت نمبالکر بھٹکل پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا۔

جمعرات کے پتھراؤ سے جمعہ کی دوپہر تک بلدیہ دفتر میں ویرانی چھائی ہوئی تھی ، اقدام خود کشی کے متعلق ایس آئی انپا نے جائے وقوع پہنچ کر پنچ نامہ کیا۔ لیکن دفترکےاندر اور باہرٹوٹ کر گرے ہوئے شیشے کے ٹکڑوں کو نکالنے کے لئے بلدیہ عملہ تیار نہیں ہوا۔ بھٹکل اے سی منجوناتھ بلدیہ دفترپہنچ کر عملے کوذہنی طورپر تیار کرنےکی کوشش کی مگر عملہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔ عملہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ یہاں ہمارے لئے کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ، کام کرنے میں ڈر لگتاہے ، ایسے حالات میں کیسے کام کریں ۔ اے سی نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، زائد پولس فورس آچکی ہے ، آپ ڈریں نہیں ،ہر طرح سے آپ کے لئے تحفظاتی اقدامات کیا جائے گا۔ بعد میں نہ چاہتے ہوئے بھی بلدیہ ملازمین شام کو  بلدیہ دفتر کی صفائی کرتے نظر آئے۔ لیکن دیگر افسران اور عملہ دفتر نہیں پہنچا۔

ہمیں اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات کے مطابق کام انجام دیناہوتاہے، لیکن ہمیں یہاں ملزمان کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پولس اور افسران کی بے شمار تعداد ہونے کے باوجود 4-5گھنٹوں تک  لگاتار پتھراؤ ہواہے، کسی ایک افسر  نے بھی اُنہیں روکنے کی کوشش نہیں کی ہے ، اس کے بعد بھی خوف کے ماحول میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے، سرکٹ ہاؤس کے پاس بلدیہ چیف آفیسر پر ہی ہاتھ اٹھائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کی تصدیق کے لئے انہیں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کاموبائیل سوئچ آف ہے،اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ بھٹکل سے نکل گئے ہوں، فی الحال وہ کہاں ہیں پتہ نہیں ، اسی طرح دیگر ملازمین کو بھی دھمکایا جارہاہے، ہمارے بھی بیوی بچے ہیں، گھرہے، اتنا سب کچھ آنکھوں کےسامنے ہواہے تو پھر پولس اور حالیہ نظام پر بھروسہ کیسے کریں ؟ آئندہ کیا کرنا ہے اس سلسلے میں سنیچر کو تمام ملازمین سوچ بچار کرکے فیصلہ لینے کی جانکاری دی گئی ہے۔

مغربی زون کے آئی جی پی ہیمنت نمبالکر نے بھٹکل بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کولے کر پیدا ہوئے حالات پر کہاکہ بلدیہ ملازمین ہوں، عملہ ہو،یا اور کوئی بھی ہو، حفاظت کی ضرورت ہے تو محکمہ پولس اس کو تحفظ دینے کے لئے تیارہے ۔ کسی کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  جمعرات کو ہوئے معاملہ کے متعلق کارروائی کرنے کے سلسلے میں ضلعی افسران اور ایس پی سے راست رابطہ میں ہیں، بات چیت چل رہی ہے، قانون کےمطابق ضروری کارروائی کی جائے گی۔

15sept_2.JPG

جمعرات کو میونسپالٹی عمارت  پر ہوئے پتھراؤ سے 2لاکھ سے زائد لاگت  کا نقصان ہواہے ۔ اس سلسلے میں بلدیہ انجنئیر مڈیوال نے پولس کو جانکاری دی ہے۔ بلدیہ دفتر کی عمارت پر جوڑے گئے تقریباًتمام کھڑکیوں ، دراوزوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے ہیں، بلدیہ کے مین شٹر کو نقصان پہنچایاگیا ہے۔  ساتھ ساتھ میونسپالٹی  کامپلکس میں موجود دکانوں میں کمپوٹر اور دیگر مشینوں کو  ہوئے نقصانا ت کے متعلق کسی نے بھی شکایت درج نہیں کی ہے۔


Share: